ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی بیوی کے نام پر قرض لے کر دوسری شادی کرنیوالا شخص پھنس گیا

پہلی بیوی کے نام پر قرض لے کر دوسری شادی کرنیوالا شخص پھنس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انسان جب دیدہ دلیری پر آتا ہے تو بڑے بڑے کام کرجاتا ہے،ایسا ہی ایک کارنامہ سعودی عرب میں دکھایاگیا ،ایک شخص نے پہلی بیوی کے نام پر قرض لے کر دوسری شادی کرلی ۔

سعودی عرب میں پہلی بیوی کے نام پر قرضہ لیکر دوسری شادی کرنے والے شخص کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے مقامی عدالت میں دعویٰ دائر کیا ہے جس میں اس کا موقف تھا کہ اس کے شوہر نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا اور اس کے نام پر بینک سے قرضہ لے کر دوسری شادی رچالی۔شوہر نے لوگوں کا ادھار ادا کرنے کے لیے میرے نام پر بینک سے ایک لاکھ 20 ہزار ریال قرض لیا، لیکن بعد میں پتا چلا کہ اس نے اس رقم سے دوسری شادی کرلی۔

یاد رہے بھارت میں ایک نوجوان نے بھی ایک ایسا ہی کارنامہ دکھایا۔  چھتیس گڑھ میں ایک لڑکے نے ایک ساتھ دو لڑکیوں کے ساتھ شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بھارت میں دو شادیوں کا رواج نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ اسے ہندو مذہب اور آئین میں جرم تصور کیا جاتا ہے لیکن چھتیس گڑھ کے ضلع بستر کے رہائشی چندو موریا ایک ساتھ دو لڑکیوں سے شادی کر کے ناصرف نئی روایت قائم کر ڈالی۔قصہ کچھ اس طرح ہے کہ حسینہ اور سندری نامی لڑکیاں چندر موریا کو پسند کرتی تھیں اور دونوں ہی اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں لہذا چندو نے دونوں کا دل رکھتے ہوئے ایک ہی منڈپ میں دونوں کے ساتھ شادی رچا لی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer