پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں

پاک بنگلہ دیش ٹاکرا، ڈی سی نے اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)پاک بنگلہ دیش میچز کے حوالے سےڈی سی دانش افضال نے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے واسا، پی ایچ اے ، ایل ڈبلیو ایم سی ، لیسکو ، سول ڈیفنس ، ہیلتھ سمیت الائیڈ محکموں کے سٹاف کی تفصیلات طلب کرلیں۔

پاک بنگلہ دیش کے درمیان لاہور میں 24 سے 27 جنوری تک کرکٹ میلہ سجے گا،اس حوالے سے ڈی سی دانش افضال نے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے الائیڈ محکموں کی نمائندگی کے لیے مقرر کردہ فوکل پرسنز کی تفصیلات اور سکیورٹی پاسز کے لیے پی ایچ اے، لیسکو، ایل ٹی سی، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، لاہور پارکنگ کمپنی، ٹیپا، سوئی گیس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ریسکیو اور سول ڈیفنس سے ساف کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ذرائع کا کہناتھا کہ فوکل پرسنز اپنے الائیڈ محکموں کی نمائندگی کریں گے اور کارکردگی کے ذمہ دار ہونگے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer