ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کےمشہور شادی ہالز سیل

شہر کےمشہور شادی ہالز سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور کے 41 معروف شادی ہالوں کی چیکنگ کی گئی،ناقص انتظامات پر 3 شادی ہال سیل، 20کو بھاری جرمانے،15 کووارننگ جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق باسی کھانوں کی موجودگی پرگارڈن ٹاؤن میں پرنس ہال،گلشن راوی میں ملن میرج ہال اور گلبرگ میں شادمانی شادی ہال سیل کیا گیا،زائدالمیعاد گوشت، گلی سڑی سبزیاں اور کھلے ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق کچن ایریا میں واش روم، حشرات کی بھرماراور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تھے،ناقص انتظامات پر گریسیش بینکویٹ ہال، ٹوپاز ایونٹ کمپلیکس، ظفر کوکنگ اینڈ فوڈ سپلائی کو بھاری جرمانے کئے گئے،لبرٹی کیسل بینکویٹ ہال،تاج محل اور ایمپائر سیگنیچر مارکی کوبھی جرمانے کیے گئے۔

ایوان اکبری میرج ہال،ڈریم پیلس،قصر امیر،مروا بینکویٹ ہال،کورس ایونٹ اینڈ ویٹنگ،نور جہاں کو جرمانہ کیا گیا،سپائرہال،گورمے کیچن،نیو چاندی ہال،گلشن بینکویٹ اور ٹوپازمارکی کو بھی جرمانے کیے گئے، انتظامات میں مزید بہتری کے لیے 15شادی ہالوں کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer