بنگال ٹائیگرز کا شکار کرنے کیلئےشاہین پرجوش

بنگال ٹائیگرز کا شکار کرنے کیلئےشاہین پرجوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی) بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تر بیتی کیمپ جاری ہے ،آل راؤنڈر عماد بٹ کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھاکر ٹیم میں آل راؤنڈر کی کمی پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔
بنگالی ٹائیگرز کا شکار کرنے کیلئےشاہینوں کی مشقیں قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیں ، کیمپ کے دوران ٹارگٹ میچ کھیلا گیا ، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس نے بلے بازوں اور باولرز کو مختلف ٹارگٹس دئیے،ٹارگٹ میچ سے قبل ٹیم میں شامل ہونیوالے آل راؤنڈر عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہے خوب مقابلہ ہوگا۔

کوشش ہوگی کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورااترتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں مستقل جگہ بناوں،23 جنوری تک جاری رہنے والے کیمپ میں پیر کے روز پریکٹس سیشن نہیں ہوگا،جبکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24جنوری کو کھیلا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer