مزنگ، گھر کی دہلیز پر قتل ہونیوالے شہری الیاس کا مقدمہ درج

مزنگ، گھر کی دہلیز پر قتل ہونیوالے شہری الیاس کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) مزنگ کے علاقے قریشی محلہ میں   گھر کی دہلیز پر قتل ہونے والے شہری الیاس کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

گزشتہ روز مزنگ کے علاقے قریشی محلہ میں شہری الیاس عرف لاچی کوگھرکے دروازے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا، شہری الیاس کےقتل کامقدمہ بھائی محمد شہباز کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیاس کو عاطف حنیف نےفائرنگ کرکےقتل کیا۔

مقتول کےبھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ ملزمان نےواردات سےقبل ہوائی فائرنگ بھی کی، ملزمان نے 20 روز قبل  ہم سے جھگڑا کیا تھا۔ مقتول کے بھائی نے  وزیراعلیٰ سے  انصاف کا مطالبہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالےملزمان میں سےایک کو  گرفتار کرلیا  جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے  جارہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer