کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بڑی آفر کردی

کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بڑی آفر کردی
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif, Jail
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو ٹیلی ویژن دینے کی پیشکش کردی۔

 ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی ویژن دینے کی پیشکش کی گئی ہے جبکہ نواز شریف نے ٹی وی لینے سے انکار کردیا۔یادرہے کہ جمعرات کو نواز شریف نے لیگی رہنماؤں سے دوران ملاقات ٹی وی نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا۔

 واضح رہے کہ 24 دسمبر 2018  کواحتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا جس کے تحت نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا تھا جبکہ العزیزیہ میں سات سال قید اور  جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ نواز شریف کو انکی خواہش پر  کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer