ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر تعریف

وزیراعلیٰ کی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر تعریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اورڈی جی پنجا ب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کی ملاقات۔  وزیراعلیٰ کو صوبائی وزیر خوراک اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

 وزیراعلیٰ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کی وزیراعلیٰ نے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی،  اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موثر اقدامات کیے ہیں۔

 وزیراعلی پنجاب نے شہریوں کو حفظان صحت کے مطابق معیاری خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، ملاوٹ مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں، عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔عثمان بزدار پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے، ملاوٹ مافیاکو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، خالص خوراک ہرشہری کا حق ہے، انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے، حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔  

Shazia Bashir

Content Writer