شاہد سپرا:وفاقی وزیر توانائی نے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ کی تمام درخواستیں پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کی جائیں گی، درخواستوں کو ملک کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیر توانائی کی ہدایات کے مطابق تمام تقسیم کار کمپنیوں کو فوری طور پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، 8 فروری تک کے اعداد و شمار کے مطابق کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں میں مجموعی طور پر 5,165 درخواستیں جمع ہیں، جن کے تحت تقریباً 250.822 میگاواٹ کی پیداواری صلاحیت نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔
یہ اقدام نیٹ میٹرنگ کے نظام کو مزید شفاف اور صارف دوست بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ سولر اور متبادل توانائی کے منصوبے تیز رفتاری سے عمل میں آ سکیں۔