ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا اٹلی کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا اٹلی کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو جیت کے لیے 166رنز کا ہدف دے دیا۔

ایڈن گارڈن میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائے ہوپ نے 75، روسٹن چیز اور ردرفورڈ نے 24، 24 رنز بنائے۔

اٹلی کی طرف سے بین منناٹی کرشن اور کلو گاماگے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ایونٹ کے سپر 8 مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی اور 12 ٹیموں کا سفر ختم ہو گیا۔

پاکستانی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور زمبابوے پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر چکے تھے۔