سٹی42: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات اور ہفتہ کے روز دفتری اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک کام ہوگا۔
پانچ روز کھلنے والے ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز میں پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔
ٹیچنگ اسپتالوں کے آؤٹ ڈور (او پی ڈی) کے اوقات پیر سے جمعرات اور ہفتہ صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز او پی ڈی صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔