ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور مالی خسارے پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور مالی خسارے پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی چوری اور بڑھتے ہوئے مالی خسارے پر قابو پانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں بجلی چوری اور لائن لاسز کا درست تخمینہ لگانے کیلئے بین الاقوامی تھرڈ پارٹی سٹڈی کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لیسکو کو باضابطہ مراسلہ ارسال کرتے ہوئے لائن لاسز اور مالی خسارے کا جامع جائزہ لینے کیلئے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی سے اسٹڈی کروانے کا کہا ہے۔ اس تحقیق کے دوران ٹیکنیکل اور ٹرانسمیشن لائن لاسز کی مکمل رپورٹ تیار کی جائے گی۔

نیپرا نے واضح کیا ہے کہ اگر تفصیلی رپورٹ تیار نہ کروائی گئی تو مقررہ اہداف میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے تنبیہ کی ہے کہ لائن لاسز سے متعلق درست ڈیٹا فراہم نہ کرنے کی صورت میں اہداف ازخود مقرر یا تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق تھرڈ پارٹی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد نیپرا کو مستقبل کیلئے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کرنے میں آسانی ہوگی، جس سے بجلی چوری کی روک تھام اور مالی خسارے میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

یہ اقدام بجلی کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔