ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل پر ٹیکس سے پی ٹی اے کاکوئی لینا دینا نہیں : چیئرمین پی ٹی اے

 موبائل پر ٹیکس سے پی ٹی اے کاکوئی لینا دینا نہیں : چیئرمین پی ٹی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ موبائل پر ٹیکس سے پی ٹی اے کا لینا دینا نہیں ہے، یہ ایف بی آر کا ٹیکس ہے جو حکومت لیتی ہے۔

میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری نے پہلے ہی فائیو جی آلات کے آرڈرز دے دیے ہیں اور آپریٹرز کے خدشات دور کر دیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ قبل از وقت ہے، تاہم توقع ہے کہ 50 فیصد سے زائد اسپیکٹرم نیلام ہوگا اور اگر یہ ممکن ہوا تو نیلامی کامیاب تصور کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ موبائل پر ٹیکس کا تعلق پی ٹی اے سے نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ہے اور حکومت وصول کرتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے انڈسٹری سے کہا ہے کہ فائیو جی موبائل فونز بنائیں تاکہ ٹیکنالوجی کی دستیابی سے سستے موبائل فونز بھی مارکیٹ میں آسکیں۔