ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے ، کئی علاقوں میں بوندا باندی

لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے ، کئی علاقوں میں بوندا باندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔
شہر میں ہلکی بارش اور ہواؤں کے چلنے سے جاتی سردی کو بھی بریک لگ گئی، سردی کی شدت محسوس کی جانے لگی۔
موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد اور ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگیں۔

شمال مشر قی بلوچستان ، پنجاب ، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔اس دوران بالائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں بعض مقامات پر شدیدبارش/ برفباری جبکہ بالائی /وسطی پنجاب اور شمال مشر قی بلوچستان میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

انتباہ  کیا گیا ہے کہ 19 (رات) سے 21 فروری (صبح) کے دوران شدید برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ، شدیدبارش /برفباری کے باعث کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے  بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال 

  اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع  ہے ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ چترال،دیر ، سوات ، شانگلہ، کوہستان اورمانسہرہ میں بعض مقامات پر شدید بارش/ برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

صوبہ پنجاب کے علاقے راولپنڈی، جہلم، منگلا، اٹک ، سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب،نورپورتھل، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،اوکاڑہ،قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر شدید بارش/ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ برفباری کا امکان ہے  ۔

بلوچستان   صوبہ کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،سندھ   صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے 

   گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے بارش/ برفباری کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض مقامات پر شدید بارش/ برفباری متوقع ہے۔