ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ تدارک کے متعلق تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری

سموگ تدارک کے متعلق تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : پنجاب میں سموگ تدارک کے حوالے سے خدمات،ہائیکورٹ نے ممبران جوڈیشل واٹر کمیشن کو سول ایوارڈ دینے کی تجویز دے دی۔

 جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سموگ تدارک کے متعلق تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، تحریری حکم کے مطابق جوڈیشل واٹر کمیشن نے ماحول اور پانی کے تحفظ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، پنجاب حکومت کیساتھ ساتھ وفاقی حکومت کو بھی واٹر کمیشن کے ممبران کی خدمات کو تسلیم کرنا چاہئے، تحریری حکم کے متن کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات 14 اگست کو ملنے والے سول ایوارڈ 2025ء کیلئے ممبران واٹر کمیشن کو نامزد کرے، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران ٹریفک روانی بہتر رکھنے کیلئے رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پانی بچانے کیلئے پنجاب بھر میں 400 مرطوب قطعات بنائے جائیں گے، کمرشل عمارتوں اور ایک کنال اس سے زائد بڑے گھروں کیلئے واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ لازم ہو گا، کیس کی آئندہ سماعت 21 فروری کو ہوگی ۔

Ansa Awais

Content Writer