شہزاد خان ابدالی:برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں 5روپےفی کلوکمی ہو ئی جس کے بعد برائلرمرغی کاگوشت600روپےفی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔
صافی چکن670سے680روپےفی کلوپرٹریڈہونےلگا، زندہ مرغی سوا دو کلو یا 3 کلو سے کم نہیں ہوتی ۔صارفین کو سوا دوکلو کی مرغی 1500 روپے تک پڑنے لگی۔
قیمت میں معمولی کمی سے صارف مطمئن نہیں کیونکہ عام آدمی کیلئے اپنے بچوں کو چکن کھلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔