ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، 8 ہزار ڈالرسمیت دیگر غیرملکی کرنسی برآمد

حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، 8 ہزار ڈالرسمیت دیگر غیرملکی کرنسی برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے) کراچی زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

https://img.express.pk/media/images/hawal-accused-arrest1739946216-0/hawal-accused-arrest1739946216-0-600x450.webp

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے نشترپارک نمائش کے علاقے میں واقع ایک فلیٹ سے ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کاظم رضا کے نام سے ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔اس کے ساتھ  8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار ، 110 سعودی ریال اور 2000 تنزانیہ شلنگ بھی برآمد ہوئے۔2عدد موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا۔

ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ ملزم کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی۔  گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer