ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ یورپ اختتام پذیر،کینیڈین وزیر خارجہ کا ٹرمپ سے متعلق اہم بیان

دورہ یورپ اختتام پذیر،کینیڈین وزیر خارجہ کا ٹرمپ سے متعلق اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کینیڈا کی وزیر خارجہ کا دورہ یورپ اختتام پذیر، کینیڈا نے امریکی خطرات پر یورپ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔
دورے کا مقصد یورپی ممالک کو امریکی ٹرمپٹ سخت روئیے سے آگاہی تھی،کینیڈین وزیر خارجہ نے دورہ مکمل ہونے پر بیان بھی جاری کردیا۔

کینیڈین وزیر خارجہ جولی کا کہنا تھا کہ یورپ کو ٹرمپ کے کینیڈا کو لاحق خطرے کے بارے میں 'ویک اپ کال' دی ہے، بہت سے یورپی ساتھیوں کے ساتھ میری بات چیت ہوئی،یورپی ممالک پوری طرح سے واقف نہیں ہیں کہ ہو کیا رہا ہے۔
یورپیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کے ساتھ الحاق کرنے یا ہماری معیشت پر ٹیرف لگانے کی دھمکی کے خلاف اونچی آواز میں بات نہیں کی ہے،واشنگٹن کے ساتھ نمٹنے میں "یورپ کے اپنے چیلنجز ہیں۔