ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفقت کا مارا باپ اندر،نااہل بیٹافرار

Police employee arrested, Police Constables recruitment,
کیپشن: پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے لئے جسمانی ٹیسٹ کے عمل میں بیشتر نا اہل پھنس جاتے ہیں، ڈیرہ غازی خان میں کانسٹیبل بھرتی ہونے کے لئے ٹیسٹ مین شریک ہونےوالے نااہل نے باپ کو پھنسا دیا اور خود فرار ہو گیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی موسی رضا : پنجاب پولیس کے اہلکار کا بیٹا کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے جسمانی ٹیسٹ میں شامل تھا۔ باپ نے کمال شفقت دکھاتے ہوئے جسمانی ٹیسٹ کے اہم کمپوننٹ "طویل دوڑ" میں بیٹے کو موٹر سائیل پر سوار کر کے فنشنگ پوائنٹ کے قریب پہنچا دیا، بیٹے کو فنشنگ پوائنٹ کے زیادہ  نزدیک اتارنے کی کوشش میں باپ بیٹا دونوں پکرے گئے۔  باپ گرفتار ہو کر حوالات پہنچ گیا لیکن بیٹا جس سے ریس میں دوڑا نہیں جاتا تھا وہ ہتھکڑی دیکھتے ہی یہ جا وہ جا ہو گیا۔

ڈیرہ غازی خان کے تھانہ سخی سرور میں تعینات پولیس اہلکار  کا بیٹا کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے جسمانی ٹیسٹ کے دوران دوڑ کا ایونت ہوا تو باقی امیدوار تو جیسے تیسے ہو سکا دوڑ رہے تھے یا دوڑنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ کانسٹیبل کا بیتا باپ کی موٹر سائیکل پر اس کے پیچھے بیٹھا سب کو کراس کرتا جا رہا تھا۔ باپ نے معمولی مدد کرنے پر ہی اکتفا نہین کیا بلکہ بیٹے کو جسمانی ٹیسٹ میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے میں مدد کرنے کے لئے دوڑ کے فنشنگ پوائنٹ کے بالکل نزدیک لے گیا، جہاں دونوں پکڑے گئے کیونکہ پولیس کے ٹیسٹ لینے والے اہلکار وہاں زیادہ تعداد مین موجود تھے اور افسر بھی سامنے ہی موجود تھے۔ 

دوڑنے کی بجائے موٹر سائیکل پر بیٹھ  کر اختتامی پوائنٹ تک پہنچنے کے چکر میں باپ بیٹے پر مقدمہ درج ہو گیا۔

 ڈیرہ  غازی خان  کے  تھانہ سخی سرور میں تعینات کانسٹبل توصیف نے سفارش کروا کے اپنی ڈیوٹی بھی  پولیس بھرتی کی  دوڑ کے اختتامی پوائنٹ پر لگوا رکھی تھی ۔  پولیس کانسٹیبل توصیف اپنے بیٹے عدیل کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر دوڑ کی اختتامی پوائنٹ پر لا رہا تھا ۔پولیس نے کانسٹبل توصیف کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا لیکن اس کی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر پولیس مین بھرتی ہونے کا خواب دیکھنے والا برخودار باپ کو  مصیبت میں چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔

  آر پی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن سجاد حسن خان اور ڈی پی او علی کاظمی نےسخت نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سخی سرور میں پولیس کانسٹیبل توصیف اور اس کے بیٹے عدیل کے خلاف مقدمہ درج کروا کا حکم دیا ، جس پر  سخی سرور پولیس نے اپنے ہی تھانے کے اہل کار کو حوالات بند کردیا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او  نے واقعہ کی مکمل انکوئری کا حکم دے دیا ہے۔