موبائل فونز کی درآمدات میں بڑا اضافہ 

موبائل فونز کی درآمدات میں بڑا اضافہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : جنوری میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 275.15 فیصد اضافہ ہوگیا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیادوں پر ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات 197 فیصد بڑھیں، ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات 23 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز سے زائد رہیں۔ اس کے علاوہ جنوری 2024 میں 19 کروڑ49 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائل منگوائے گئے۔

جولائی تاجنوری موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر138فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس حوالے سے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تاجنوری98 کروڑ75لاکھ ڈالرزکے موبائل فون درآمد کئےگئے۔ گزشتہ سال اسی عرصہ میں41 کروڑ48 لاکھ ڈالر کے موبائل فونز منگوائے گئے تھے۔ جولائی تاجنوری ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات ایک ارب 24 کروڑ33 لاکھ ڈالرز سے زائد رہیں۔