ٹیپو ٹرکاں والا کا  جواں سال بیٹا بالاج بھی دشمنی کی نذر ہو گیا

Balaj Tipu, Tipu Trakkan wala, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور  میں قدیم با اثر  خاندان کا وارث امیر بالاج ٹیپو چوہنگ کے علاقہ میں قتل ہو گیا۔

ٹیپو ٹرکاں والا کے 32 سالہ بیٹے امیر بالاج ٹیپو کسی شادی کی تقریب میں شریک تھے، حملہ آور  نے انہیں سینے پر گولیاں ماریں، حملہ آور خود بھی بالاج ٹیپو کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے موقع پر مر گیا۔ 

فائرنگ شادی کی تقریب میں  فائرنگ سے بالاج ٹیپو سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔ تینوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں بالاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بالاج کی وفات خون زیادہ بہہ جانے کے سبب ہوئی۔

بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔

بالاج ٹیپو اور دیگر زخمیوں کی  ہسپتال منتقلی کے بعد  پولیس موقع پر پہنچ گئی.

بالاج لاہور  اندرون شہر کی مشہور با اثر شخصیت ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی نذر ہو کر قتل ہو گئے تھے۔