دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: سعودی عرب

دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: سعودی عرب
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعودی  سفارت خانے کی جانب سے جمعے کو کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اس حوالے سے سعودی سفارت خانے کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ جمعے کی شب کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے میں تمام دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوابی ایکشن کے دوران 1 دہشت گرد عمارت کی چوتھی منزل پر جبکہ 2 چھت پر مارے گئے تھے۔