ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 650 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 27 ہزار 100 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 558 روپے اضافے سے ایک لاکھ 8 ہزار 968 روپے ہے۔صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 1900 ڈالر فی اونس ہے۔