ویب ڈیسک : حکومت مضبوط ہے ،وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں۔وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں جہانگیر ترین پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔
وفاقی ویزر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت مضبوط ہے ،وفاق اور پنجاب میں کوئی خطرہ نہیں، جہانگیر ترین پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے،فواد چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ عدم اعتماد لانے والوں پر ان کے گھر والے بھی اعتماد نہیں کرتے۔سینیٹ میں اکثریت کے باوجود اپوزیشن والے کچھ نہیں کر سکے، قومی اسمبلی میں کیا کریں گے۔عمران خان کے لیول کا کوئی شخص پاکستان میں نہیں ۔ شریف خاندان کا پیسہ واپس آ جائے تو ملکی حالت ٹھیک ہو جائیں گے۔ْ
وفاقی ویزر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بلاول ،فضل الرحمان ،مریم نواز اور شہبازشریف سیاسی بونے ہیں۔یہ کیا عدم اعتماد کی تحریک لائیں گے ان پر اپنےگھرمیں اعتماد نہیں کیاجاتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط ہے ،وفاق میں کوئی خطرہ نہیں۔ جہانگیر ترین کو جانتاہوں وہ پارٹی کےساتھ رہیں گے۔شریف خاندان کاپیسہ اگرپاکستان آجائےتومعاشی حالات بہترہوجائیں گے۔
مراد سعید اور محسن بیگ کے عملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مراد سعید نے نازیبا الفاظ پر قانونی قدم لیا جو اچھی بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آواز کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملتی ہے۔سیاسی مخالفین کی آوازعالمی سطح پرنہیں سنی جاتی۔دورہ روس گیم چینجرہوگا۔ دورہ چین میں وزیراعظم کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔