ورلڈ بینک کے وفد کی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات

ورلڈ بینک کے وفد کی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ورلڈ بینک کے وفد کی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات، ورلڈ بینک کے تعاون سے سکولوں میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں واقع  پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ  کے آفس میں ورلڈ بینک کے وفد کی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں ورلڈ بینک کے تعاون سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، ورلڈ بینک کے وفد نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں حالیہ اصلاحات پر ڈاکٹر مراد راس کی تعریف کی۔

 ملاقات میں پی ایم آئی یو کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے، وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ورلڈ بینک کے وفد کو آئندہ ہونیوالے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب لاہوربورڈکےتحت نہم جماعت کےامتحان کاآغاز10 مارچ سےہوگالیکن پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈکی جانب سےپوراسال گزرجانے کے باوجودنہم کےطلباء کو بیالوجی کے پریکٹیکل کی کاپیاں فراہم نہیں کی جاسکیں, طلباءکاکہناہےکہ پریکٹیکل کی کاپی نہ ہونے سےانہیں عملی کام کرنے کا موقع نہیں مل سکا.

اساتذہ کا کہناہےکہ بچوں کو پریکٹیکل نہ کرانےسےسائنس اورآرٹس کی افادیت ختم ہوجاتی ہے،سائنس کی تدریس میں عملی کام ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے.
حکام کی جانب سےپریکٹیکل کی کاپیاں بر وقت فراہم نہ کرنےسےجہاں بچوں کاتعلیمی نقصان ہوا،وہیں ان کےتعلیمی سفر پر منفی اثرات پڑنے کابھی خدشہ ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer