ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘نشر ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آگیا

ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘نشر ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :ڈرامہ ’’ عہد وفا‘‘نشر ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ آگیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ڈرامہ عہد وفا پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر سماعت، عدالت نے ڈرامہ پر پابندی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی ،درخواست گزار پہلے پیمرا سے رجوع کرے،شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی، جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ آپ کیا کرتے ہیں ؟ درخواست گزار نے جواب دیا کہ  جی میں لاء کا طالب ہوں ،پھر پوچھا کہ   کہاں کے رہنے والے ہیں؟ جواب ملا کہ  میں مالا کنڈ کا رہائشی ہوں ، لاہور میں لاء کررہا ہوں ۔

جسٹس شاہد وحید نے پھر پوچھا  آپ کو پڑھتے پڑھتے کیا سوجھی ؟ جواب دیا کہ ڈرامہ دیکھ کر دکھ ہوا اس لئے  درخواست دائر کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ڈرامہ کو بند کرنے کی استدعا کی ہے ،کیا آپ  نے عدالت آنے سے پہلے پیمرا کو درخواست  دی ،درخواست گزار جواب دیا کہ جی پیمرا کو درخواست نہیں دی ۔ان سے شنوائی کی توقع  نہیں ۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پہلے آپ پیمرا کو درخواست دی،شنوائی نہ ہو تو پھر عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈرامے میں سیاستدان ،میڈیا ،بیوروکریسی اور فوج کا کردار دکھائے گئے ، ریاست کے چار ستون ظاہر کئے گئے لیکن عدلیہ کی جگہ فوج کا کردار دکھایا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق  ڈرامہ عہد وفا میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کی جا رہی ہے ، عہد وفا ڈرامہ میں سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی سے بیرونی دنیا میں پاکستان بارے منفی تاثر جارہا ہے ،عدالت ڈرامہ عہدے وفا پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے،عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer