ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ: بھائی سے اچانک گولی چل جانے سے 13 سالہ بہن جاں بحق

کاہنہ: بھائی سے اچانک گولی چل جانے سے 13 سالہ بہن جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:تھانہ کاہنہ کے علاقے میں بھائی سے اچانک گولی چل جانے سے تیرہ سالہ بہن دم توڑ گئی،پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کردی۔

پولیس کے مطابق تھانہ کاہنہ کے علاقے میں سیف اللہ گھرمیں بارہ بوربندوق صاف کررہاتھا کہ اچانک گولی گئی جس سے تیرہ سالہ عابدہ شدیدزخمی ہوگئی ۔اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑگئی۔

پولیس کے مطابق گھروالوں کے بیان کے مطابق حادثاتی طورپرگولی چلی تھی اس لیے وہ کوئی کارروائی نہیں کرانا چاہتے ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعدلاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔