سینٹ الیکشن کے لئے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری

سینٹ الیکشن کے لئے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: سینٹ الیکشن کے لئے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری۔ سینٹ کی 12 نشستوں پر 20 امیدوار مدمقابل ہوں گے   

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں کاغذات کی واپسی کے بعد جنرل نشست پر ن لیگ کے ڈاکٹر آصف کرمانی، رانا مقبول ، رانا محمود الحسن، شاہین خالد بٹ ،زبیر گل ،ہارون اختر خان ،اور مصدق ملک ، پیپلز پارٹی کے شہزاد علی خان پی ٹی آئی کے چوہدری سرور، ق لیگ کے کامل علی آغا۔ ٹیکنو کریٹ پر مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار، حافظ عبدالکریم،نصیر احمد بھٹہ اور پی ٹی آئی کے ملک آصف جاوید، پی پی کے محمد نوازش علی خان شامل ہیں۔

خواتین کی مخصوص سیٹ پر امیدوار پی ٹی آئی کی عندلیب عباس اور ن لیگ کی امیدواروں نزہت صادق ،عباسی اور اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کے کامران مائیکل اور پی ٹی آئی کے وکٹر عذرایا میں مقابلہ ہوگا۔