ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کا غیرقانونی نیلام گھرکیخلاف آپریشن

ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کا غیرقانونی نیلام گھرکیخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کا غیر قانونی نیلام گھر کیخلاف آپریشن، ایل ڈی اے کو دوران آپریشن شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی شادی کے سامان کی لئے نیلام گھر بنایا گیا اور بہت بڑا لکڑی کے فرنیچر کا شو روم تھا، جس کو گرانے کی کوشش کی گئی جبکہ ایل ڈی اے کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا،عملے پر پتھراؤ کیا گیا اور گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔

ایل ڈی اے کا عملہ آپریشن ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا، مزاحمتی اہلکاروں نے ایل ڈی اے آفس تک عملے کا پیچھا کیا، ایل ڈی اے عملہ غیر قانونی نیلام گھر کو مسمار کرنے گیا تھا۔