ویب ڈیسک: انٹربینک مارکیٹ کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 280روپے 02پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن غیرملکیوں کی زرمبادلہ کی صورت میں اپنی آمدنی بھجوانے اور درآمدات کے لیے طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 30پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔