سٹی 42 : سوات 2 ضلعوں میں تقسیم کرتے ہوئے نئے ضلع کا نام برسوات رکھ دیا گیا۔
کابینہ میٹنگ میں برسوات ضلع متفقہ طور پر منظور ہوگی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کابینہ اجلاس کے بعد برسوات ضلع کا اعلان کردیا ۔

شفیع جان نے بتایا ہے کہ برسوات ضلع کا ہیڈ کوارٹر تحصیل مٹہ ہوگا، بر سوات ضلع 3 تحصیلوں پر مشتمل ہوگا جس میں خوازہ خیلہ ، مٹہ اور سیاحتی تحصیل بحرین ہوگا۔