سٹی42: پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب آٹزم اسکول اینڈ ریسورس سینٹر کے لیے 48 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ متعلقہ ذرائع کے مطابق منظور شدہ بجٹ دسمبر 2025 سے جون 2026 تک کے عرصے کے لیے ہوگا، جس کے تحت تعلیمی سرگرمیوں، انتظامی امور اور دیگر ضروری اخراجات پورے کیے جائیں گے۔ بجٹ میں 164 نئی آسامیوں کی تنخواہوں کے لیے فنڈز بھی شامل ہیں، جن کی منظوری بورڈ آف گورنرز پہلے ہی دے چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی آسامیوں کے لیے تنخواہوں کا پیکج سلیکشن بورڈ سے منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا۔