ویب ڈیسک: موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ درجہ حرارت میں کمی اور انفلوئنزا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ماہرینِ صحت نے قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے کے آسان گھریلو طریقے بتائے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مناسب غذائی اجزاء کے استعمال کے ساتھ ورزش اور نیند بھی مدافعتی نظام کو بہتر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔سردیوں میں مدافعت بڑھانے کے لیے درج ذیل گھریلو ٹوٹکے مفید ثابت ہوتے ہیں۔
ادرک: اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے مرکبات سے بھرپور، ادرک کا قہوہ یا روزانہ خوراک میں شامل کرنا مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔
ہلدی: کرکومین نامی مرکب سے مالا مال، ہلدی کو گرم دودھ میں ملا کر پینا بیماریوں کے خلاف مزاحمت بڑھاتا ہے۔
دارچینی: خون کی گردش بہتر بناتی ہے اور مدافعتی افعال کو مضبوط کرتی ہے، دارچینی کا قہوہ یا کھانوں میں استعمال فائدہ مند ہے۔
پودینہ: اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کے حامل، روزانہ پودینے کی چائے پینا سانس کے نظام کی صحت کے لیے مفید ہے۔
سبز چائے: پولی فینول سے بھرپور، سبز چائے قوتِ مدافعت بڑھانے اور بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان گھریلو ٹوٹکوں کے ساتھ متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور پر سکون نیند سے سردیوں میں مدافعتی نظام کو صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔