ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں آٹو فنانسنگ 33 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں آٹو فنانسنگ 33 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے آٹو موٹیو شعبے میں طویل وقفے کے بعد بحالی کے آثار واضح ہو گئے ہیں، آٹو فنانسنگ نومبر 2025 میں 33 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔

 ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق نومبر 2025 میں آٹو فنانسنگ کا حجم 318 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جو نومبر 2024 میں 235 ارب روپے تھا، جس سے سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اگرچہ موجودہ حجم جون 2022 میں ریکارڈ ہونے والے 368 ارب روپے کے تاریخی بلند ترین ریکارڈ سے 14 فیصد کم ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹو فنانسنگ میں اضافہ شرح سود میں نمایاں کمی اور استحکام کی وجہ سے ممکن ہوا۔

ٹریڈنگ اکنامکس کے مطابق مئی 2025 سے دسمبر کے وسط تک شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہی، جس سے صارفین کا اعتماد بڑھا اور گاڑیوں کی خریداری میں تیزی دیکھی گئی۔