جنید ریاض:میٹرک کے امتحانات میں نگرانی ، پیپرمارکنگ کرنیوالے 15 ہزار سے زائد اساتذہ کی سنی گئی۔
چیئرمین لاہور بورڈ نے معاوضوں کی ادائیگی کیلئے 28 کروڑ روپےکے فنڈز جاری کردیئے۔
میٹرک امتحان میں 11 ہزار اساتذہ نے نگرانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے، پیپروں کی مارکنگ 4100 اساتذہ نے کی تھی۔
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کا کہنا تھا کہ تمام عملےکو 2 روز میں معاوضوں کی ادئیگیاں ہوجائیں گی،50 فیصد سے زائد اساتذہ کو ادائیگیوں کیلئے چیک جاری کئےجاچکے۔