ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر بھی سستا   

سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر بھی سستا   
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی ہے۔

 کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلے سیشن کے آغاز پر 100 انڈیکس 417 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند تری سطح ایک لاکھ 72 ہزار 221 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 71 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر6 پیسے سستا ہو گیا،  جس کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے 20 پیسے پر آ گئی۔