ویب ڈیسک:انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے واثق قیوم کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت کی ۔