عوام پر مہنگی بجلی کا ایک اور بم گرنے کو تیار

Electricity rates increases
کیپشن: Electricity
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بجلی صارفین کیلئے ایک بار پھر سے بری خبر، بجلی کی قیمت میں 4روپے33پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر29 دسمبر کو سماعت کرے گی۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ایک ماہ میں کوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی، نومبر میں فرنس آئل سے 1.71فیصد بجلی پیدا کی، مقامی گیس سے 12.89فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نومبرمیں درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی، جوہری ایندھن سے نومبر میں 17.51فیصد بجلی پیدا ہوئی، نومبر کے لیے نیپرا نے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی، ماہ نومبر میں 8ارب 24کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

گزشتہ ماہ بجلی کی پیدواری لاگت 66ارب 52 کروڑ روپے رہی،منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ یاد رہے کہ  گزشتہ ماہ بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer