جنرل ہسپتال؛ فلائی اوور سے موٹرسائیکل سوار گرگیا

Man fall down to the flyover in lahore
کیپشن: Man fall down to the flyover
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)جنرل ہسپتال کے سامنے فلائی اوور سے موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
 پولیس کے مطابق جنرل ہسپتال کے سامنے فلائی اوور سے موٹر سائیکل سوار حادثاتی طور پر نیچے گر گیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان کی شناخت کے بعد ورثا کو اطلاع کی جائے گی، موٹر سائیکل سوار زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب جیل روڈ پرسروسزہسپتال کے سامنے  حادثہ  پیش آیا، جس میں تیزرفتار گاڑی ایدھی ایمبولینسز سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک راہگیر سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا جبکہ تین ایدھی ایمبولینسز بھی متاثر ہوئیں۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے راہگیر سکیورٹی گارڈ کی شناخت تیس سالہ حارث کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی ساہیوال کا رہائشی تھا، لاہور میں پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی میں ملازم تھا۔پولیس نے متوفی سکیورٹی گارڈ کی لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ پولیس نےمفرور ڈرائیورکی تلاش شروع کردی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer