بے مثل اداکار کمال احمد رضوی کی چوتھی برسی

بے مثل اداکار کمال احمد رضوی کی چوتھی برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان روڈ  (زین مدنی ) بے مثل اداکار کمال احمد رضوی کی منگل کے روز چوتھی برسی منائی گئی۔ اداکار کمال احمد رضوی سن 1930 کو بھارت میں پیدا ہوئے۔

کمال احمد نے اداکاری سمیت کئی یادگار ڈرامے لکھے جبکہ ہدایت کاری میں بھی اپنا لوہا منوایا ساتھ ہی بچوں کا ادب بھی تخلیق کیا اور تراجم کیے۔ وہ فلم انڈسٹری کی طرف بھی گئے مگر وہاں جی نہیں لگا، ٹی وی پر مشہور ڈرامہ سریز الف نون نے کمال احمد رضوی کی شہرت کے بام عروج بخشا۔

انہوں نے جن تھیٹر اور ٹی وی کے جن ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دِکھائے ان میں مسٹر شیطان، آدھی بات، بلاقی بدذات، بادشاہت کا خاتمہ، جولیس سیزر، کھویا ہوا آدمی، خوابوں کے مسافر، صاحب بی بی غلام، چور مچائے شور، ہم سب پاگل ہیں اور آپ کا مخلص شامل ہیں کمال احمد نے بچوں کا ادب بھی لکھا۔

ان کا اور اداکار ننھا کا ایک خاص تعلق تھا ٹی وی اسکرین پر دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و مظلوم سمجھے جاتے تھے۔ جب اس ڈرامے کا وقت ہوتا تو سڑکوں پر سناٹے کا راج دکھائی دیتا تھا۔ 85 سالہ کمال احمد رضوی 17 دسمبر 2015 کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ان کے انتقال سے پاکستان میں ادب اور مزاح نگاری کا ایک باب بند ہوگیا۔

Shazia Bashir

Content Writer