’’انتخابات میں مسترد ہونیوالوں کو عوام دوبارہ گھاس نہیں ڈالیں گے‘‘

’’انتخابات میں مسترد ہونیوالوں کو عوام دوبارہ گھاس نہیں ڈالیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں، نئے بلدیاتی نظام میں گراس روٹ لیول پر نمائندے عوام کی خدمت کریں گے۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے اعزاز میں لاہور کینٹ میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سابق اراکین پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی، آجاسم شریف پارٹی رہنما راجہ شہزاد، میاں اشرف، روبینہ جمیل، آپا راحت سعید اور محبوب بوبی بھی شریک تھے۔  سینئر وزیر نے تقریب کے انعقاد پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انتخابات میں مسترد ہونیوالوں کو عوام دوبارہ گھاس نہیں ڈالیں گے۔

حکومت پر الزامات لگانے والوں کو اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے، عمران خان ملک و قوم کی ایک ایک پائی کی حفاظت یقینی بنائیں گے،  لوٹ مار کا دور گزر چکا، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔  سینئر وزیر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں، نیا بلدیاتی نظام پنجاب میں ترقی و خوشحالی کی نوید لائے گا، گراس روٹ لیول پر عوام کی اُن کے نمائندے خدمت کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer