ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوگر ملوں کی اب خیر نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ترین حکم دیدیا

شوگر ملوں کی اب خیر نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ترین حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واضح ہدایات کے باوجود کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، کہتے ہیں کہ مطالبات تسلیم کیے جانے کے باوجود شوگر ملیں نہ چلانے کا کوئی جواز نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر خوراک، سیکرٹری خوراک اور کین کمشنر کو شوگر ملیں نہ کھولنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام کسانوں کے ساتھ ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ گنے کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت یقینی بنائی جائے گی۔ شوگر ملیں کاشتکاروں سے گنا مقرر کردہ نرخوں پر خریدنے کی پابند ہوں گی۔ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزن میں کٹوتی کی شکایت پر بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا۔ کاشتکاروں کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer