ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا میؤ ہسپتال کا دورہ

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا میؤ ہسپتال کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےمیؤ ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال میں صاف پانی کی فراہمی علاج معالجہ اوردیگر انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ چیف سیکرٹری زاہد سعید، سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ، ایم ایس میؤ ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل بھی موقع پر موجود ہتھے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے میؤ ہسپتال کا دورہ کرت ہوئے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولتوں، صاف پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد سعید، سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ، ایم ایس میؤ ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل بھی موجود تھے۔

دورے کے اختتام پر چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ان کی تین ترجیحات میں صحت ، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی شامل ہیں۔ جن کے لیے وہ ضروری اقدامات کرتے رہیں گے۔