رنگ روڈپر3منی جنگل اورآکسیجن پارکس بھی بنائے جا رہے ہیں:کمشنر لاہور

رنگ روڈپر3منی جنگل اورآکسیجن پارکس بھی بنائے جا رہے ہیں:کمشنر لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درنایاب) کمشنرعبداللہ خان سنبل کا میڈیا نمائندگان کے ہمراہ رنگ روڈسدرن لوپ کا دورہ ، کہتے ہیں 22 اعشاریہ4 کلومیٹرطویل سدرن لوپ کو13ماہ میں مکمل کیا گیا، رنگ روڈپر3منی جنگلاور آکسیجن پارکس بھی بنائے جا رہے ہیں ۔

کمشنر آفس کے تحت الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کو رنگ روڈ کی تکمیل شدہ سادرن لوپ ون اور سدرن لوپ ٹو کا تفصیلی دورہ کرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او کرنل منعم عباس ، لیفٹیننٹ کرنل عدیل حیدر، چیف انجنیئرنجم وحید ، ڈائریکٹر کنٹریکٹس الیاس شاہ و دیگر موجودتھے۔ عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ رنگ روڈ اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کی دن رات کی محنت سے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیاگیا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او کرنل منعم عباس نے کہا کہ رنگ روڈ لاہور میں ٹریفک مینجمنٹ کلیدی کردار ادا کرے گی۔ سادرن لوپ کی تعمیر کا کنٹریکٹ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے۔ اتھارٹی نے پی پی پی طریقہ کار کے تحت ایف ڈبلیو او کے ساتھ بی او ٹی کے مطابق ٹھیکہ کیا ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے سادرن لوپ ون کماہاں تا فیروزپور روڈ اور سادرن لوپ ٹو فیروز پور روڈ تا اڈہ پلاٹ رائے ونڈ کا خود دورہ کیا اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سدرن لوپ کے مکمل ہونے سے لاہور سٹی کی ٹریفک مینجمنٹ میں انقلابی تبدیلی آئے گی ۔