سٹی 42: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔
ای سی سی نے 1 لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ٹریڈنگ کارپوریشن کے پاس موجود 1 لاکھ 8 ہزار ٹن چینی برآمد ہوگی۔چینی کی برآمد کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔
چینی کا ذخیرہ گزشتہ سال درآمد کی گئی 3 لاکھ ٹن چینی کا باقی ماندہ اسٹاک ہے۔
چینی کی برآمد کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرنگ پی پی آر اے قوانین کے تحت ہوگی۔اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین ،وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ بھی ای سی سی اجلاس میں شریک ہوئے ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت ہے ۔