ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناء کی کامن ویلتھ گیمز برانز میڈلسٹ باکسر فاطمہ زہرا سے ملاقات

رانا ثناء کی کامن ویلتھ گیمز برانز میڈلسٹ باکسر فاطمہ زہرا سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کامن ویلتھ گیمز 2026 کی برانز میڈلسٹ پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا سے ملاقات کی اور انہیں شاندار کارکردگی پر انعامی رقم کا چیک پیش کیا۔

ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یار محمد بھی موجود تھے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے فاطمہ زہرا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خاتون باکسر نے کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

وزیر بین الصوبائی رابطہ نے فاطمہ زہرا کی محنت، عزم اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کو قابل تحسین قرار دیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی باکسر فاطمہ زہرا کی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔