سٹی 42: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) نے اپنی ہاؤسنگ اسکیموں میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی طرز پر ماہانہ مینٹی نینس چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن کے رہائشیوں سے مینٹی نینس چارجز کی وصولی کا پروپوزل تیار کرلیا گیا ہے، جبکہ ایل ڈی اے انکلیو کے رہائشیوں سے بھی ماہانہ چارجز وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
تینوں اسکیموں میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کے مالکان سے الگ الگ ماہانہ مینٹی نینس چارجز وصول کیے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر تینوں سوسائٹیز میں 600 رہائشی گھروں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پروپوزل کے مطابق ہر گھر سے ماہانہ 2 ہزار 500 سے 3 ہزار روپے مینٹی نینس چارجز وصول کیے جائیں گے، جبکہ کمرشل پراپرٹیز سے رہائشی مینٹی نینس چارجز کے مقابلے میں دوگنا رقم لینے کی تجویز ہے۔
مینٹی نینس چارجز کے عوض سیکیورٹی، صفائی، کوڑا کلیکشن اور گرین بیلٹس کی مرمت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پروپوزل کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کامیاب ہونے کی صورت میں مینٹی نینس چارجز کا نظام ایل ڈی اے کی تمام ہاؤسنگ اسکیموں میں رائج کیا جائے گا۔
مینٹی نینس چارجز کی وصولی کے حوالے سے حتمی منظوری ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی دے گی۔