ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس کی لوڈشیڈنگ: ایل پی جی کی مانگ بڑھ گئی

گیس کی لوڈشیڈنگ: ایل پی جی کی مانگ بڑھ گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول: گیس کی لوڈشیڈنگ اور قلت کے باعث شہریوں میں ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایل پی جی کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی مسلسل بندش کے باعث گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، تاہم دکانداروں کی جانب سے مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق مہنگائی نے پہلے ہی گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر رکھا ہے، ایسے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور قلت کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ انہیں متبادل ایندھن پر اضافی اخراجات نہ کرنا پڑیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں مبینہ من مانی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی جائے اور صارفین کو مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔