طیب سیف+عرفان ملک: پاکستان میں آن لائن جوا کروانے میں ملوث ایپلیکیشنز اور اس مذموم دھندے کو فروغ دینے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے آن لائن جوا کروانے میں ملوث ایپلیکیشنز کی تفصیلات جاری کردیں ۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملک بھر میں جوئے اور" کسینو " کی ایپس کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔سائبر کرائم ایجنسی نے 46 جوئے کروانے والی ایپلی کیشنز (apps) کو غیر قانونی قرار دیکر ان ایپس کی فہرست جاری کر دی ۔
غیر قانونی ایپس میں فاریکس ٹریڈنگ کی کئی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی شامل ہیں۔
ان ایپس کو بلاک کیا جا رہا ہے۔
بلاک ہونے والی ایپس میں شہریوں کی ذاتی انفرمیشن، ان کا پرسنل ڈیٹا اور موبائل نمبر کی تفصیلات دوسروں کو فراہم کر دینے والی ایپس بھی شامل ہیں۔
ان ایپس میں aviator Game , chicken road , 1xBet بھی شامل ہیں،Dafabet , 22bet ,me let , pari match , Bet365 ,plinko ,10cric ,Rabona,casumo بھی شامل ہیں۔
نیشنل سائئبر کرائم ایجنسی نے پی ٹی اے کو تمام ایپس کی فہرست فراہم کر دی سائبر کرائم کی درخواست پر پی ٹی اے تمام غیر قانونی ایپس کو بند کرے گا ۔
ڈاریکٹر این سی سی آئی اے سرفرازچودھری نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 46 ایپلیکشنز کے ذریعے اربوں روپے کا آن جوا کھیلا جارہا ہے ۔ان ایپلیکیشنز کے ذریعے جوے کے دھندے کو فروغ دینے والوں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہے ۔
گزشتہ روز گرفتار ہونے والے نام نہاد سوشل انفلوئنسر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو بھی ان ایپلیکیشنز کے ذریعے جوا کو فروغ دینے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
ان ایپلیکشنز کے ذریعے جوے کو فروغ دینے والے درجنوں افراد اس کیس میں شامل تفتیش ہوچکے ہیں ۔آن لائن جوا کھیلنے والے اور انکو فروغ دینے کو سخت سزا دی جائے گی ۔
بین کی جانے والی بیٹنگ ایپس کی لسٹ
بین کی جانے والی بیٹنگ ایپس میں یہ ایپس شامل ہیں:


