سٹی 42: کراچی سمیت ملک بھرکے لیےبجلی کےیکساں ٹیرف سے متعلق ای سی سی کابڑا پالیسی فیصلہ کرلیا گیا
کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے لیے یکساں فیول چارجزایڈجسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دے دی گئی ، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کی تجویز منظور کرلی ،ای سی سی میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے یکساں ہوگی،فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ دونوں صورتوں میں ملک بھر کے لیے ایک جیسا ہوگا،اس وقت فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک اور باقی ملک کے لیے الگ الگ لاگو ہوتی ہے
بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں ہوتی ہے،نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی سہ ماہی اور بنیادی ٹیرف کی طرح ملک بھر کے لیے یکساں ہوگی