سٹی42: پاکستان کے فنانشل کیپیٹل کراچی اور فیدرل کیپیٹل اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے سبب ہوائی جہازوں کی آمد و رفت کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ فلائٹ شیدول بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے قومی ائیرلائن نے فلائتس کے طے شدہ شیڈول میں تبدیلیاں کر کے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی۔
اسلام آباد اور کراچی میں موسم کی خرابی کا معاملہ ہوائی جہازوں کی آمدورفت میں پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے۔
اسلام آباد اور کراچی میں موسم کی خرابی، کے باعث بہت سی فلائٹس تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔
تیز ہواؤں اور بارش کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت میں معمولی تبدیلی ہوئی ہے۔ دوسری پرائیویٹ ائیرلائنز کی فلائتس بھی متاثر ہوئی ہیں۔
پی آئی اے نے بتایا ہے کہ اس کی چند پروازوں کی منزل تبدیل ہو گئی ہے کیونکہ خراب موسم کے سبب ان کا اصل منزل ائیرپورٹ پر اترنا دشوار ہو گیا تھا۔
ان فلائٹس کو متبادل ائر پورٹس پر اتارا گیا ہے۔
پی آئی اے نے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ موسم کی خرابی اور بے یقینی کی صورتحال کے باعث پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
موسم کی غیر متوقع صورتحال کے پیش نظر مسافر اپنی پروازوں کے متعلق معلومات کے لئے پی آئی اے کال سینٹر 111-786-786 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔